پیرس ..فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر میکرون کی پارٹی کو بھاری اکثریت حاصل ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق صدر میکرون کی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل ہو گی۔ 577 نشستوں و الی اسمبلی میں400 اور440 کے درمیان نشستوں پر کامیابی متوقع ہے۔میکرون نے نئی سیاسی جماعت گزشتہ برس اپریل میں قائم کی تھی، ایک ہی برس میں نہ صرف ملک کے صدر منتخب ہو گئے بلکہ ان کی سیاسی جماعت دی ری پبلک آن دی موو عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں بھی کامیاب ر ہی۔ انتخابات کا دوسرا مرحلہ آئندہ اتوار کو ہوگا۔