قطری معتمرین کو حرم سے روکنے کی خبر بے بنیاد ہے، حرمین انتظامیہ
مکہ مکرمہ: قطری معتمرین کو مسجد الحرام میں داخل ہونے سے روکنا بے بنیاد ہے۔ سعودی قیادت دنیا بھر سے آنے والے تمام معتمرین کو یکساں خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دیتی ہے ۔ یہ بات حرمین شریفین انتظامیہ کے اعلامیہ میں کہی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا میں یہ افواہ بے بنیاد ہے کہ قطری شہریوں کو حرم مکی شریف میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔حالیہ بحران سے قطر نظر قطری شہری ہمارے بھائی ہیں اور انہیں وہی مقام ومرتبہ حاصل ہے جو پہلے تھا۔ حرمین انتظامیہ نے کہا کہ 9رمضان المبارک سے آج تک 1633قطریوں نے عمرہ ادا کیا۔