Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی بحران کا حل خود خلیجی ممالک کے ذریعہ ہی ممکن ہے، کویت

کویت: کویت کے نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ شیخ خالد الحمد الصباح نے کہا ہے کہ خلیجی بحران کا حل جی سی سی ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ قطر کے ساتھ خلیجی ممالک کے تعلقات ختم کرنے کے نتیجے میں جو بحران پیدا ہوا ہے اسے خود خلیجی ممالک ہی حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام برادر ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بحران کے حل کے لئے کویتی کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کویت خلیجی بحران کے حل لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ خطے میں امن واستحکام ہو۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے خلیجی بحران کے حل کئے سعودی عرب، امارات اور قطر کے دورے کئے تھے تاکہ اس مسئلے کا پر امن حل پیدا کیاجائے اور اختلافات کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ امیر کویت کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اور جلد ہی یہ مسئلہ حل ہوگا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: