Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کڈنی سنٹر کا سالانہ پروگرام

جدہ(محمد نواز جنجوعہ)پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان کڈنی سنٹر کے سالانہ پروگرام کاانعقاد مقامی ریستوران میں کیا گیا۔نظامت ڈاکٹر شمس الرحمن نے انجام دی۔تلاوت کی سعادت قاری محمد آصف نے حاصل کی۔پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی سپریم کونسل کے رکن محمد منشا نے کہا کہ جب پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن نے ایبٹ آباد میں پاکستان کڈنی سنٹر بنانے کا خیال ظاہر کیا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ دو سال کے بعد یہ خیال حقیقت میں بدل جائےگا۔شیر افضل نے ایک نظم " ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا " اپنی مترنم آواز میں پیش کی۔ڈاکٹر خلیل الرحمن نے اپنے خطاب میں حاضرین کو سلائیڈز کی مدد سے پاکستان کڈنی سنٹر ایبٹ آباد کے سنگ بنیاد سے لے کر مکمل ہونے تک کی پوری تفصیل سے آگاہ کیا۔پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کی سپریم کونسل کے رکن انور انجم نے پاکستان کڈنی سنٹر کی تعمیر ، قیام اور فعال ہونے کے مراحل کی باتیں اور یادوں کا تذکرہ کیا۔ ڈاکٹر فاروقی نے کہا کہ ہم شروع دن سے PKC کے قیام کے لیے سو فیصد پر یقین تھے اور الحمدللہ کڈنی سنٹر اب پوری طرح فعال ہے۔مولانا حبیب الرحمن خان نے کہا کہ ہم ابتدا ہی سے پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے فلاحی منصوبوں میں ہمہ وقت ساتھ ساتھ رہے ہیں۔پاکستان قونصل خانہ کے جاوید رفیق نے کہا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن اور تمام اراکین کا شکریہ اداکیا ۔
 
 

شیئر: