Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل میچ میں روہت شرما کی وکٹ پر خوشی منانے پر جھگڑا، ایک شخص ہلاک

عدالت نے معاملے کی مزید تفتیش کے لیے ملزمان کے ریمانڈ کا حکم دیا ہے (فوٹو: فری پریس جرنل)
انڈیا میں آئی پی ایل کے ایک میچ پر ہونے والا جھگڑا ایک شخص کی جان لے گیا۔
فری پریس جرنل کے مطابق کولہاپور کے ہنمنت واڑی علاقے میں انڈین پریمیئر لیگ  (آئی پی ایل) 2024 کے ایک میچ پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
ہلاک ہونے والے شخص کا نام بندوپانت تبلیی بتایا جا رہا ہے جو علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب میچ کے دوران روہت شرما کی وکٹ پر خوشی کا اظہار کرنے کے بعد بندوپانت کو لاٹھی سے بری طرح پیٹا گیا۔
مشتبہ افراد بلونت جھانگے اور ساگر جھانگے کو حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔
 جھگڑے کے دوران بلونت جھانگے اور اس کے بھتیجے ساگر جھانگے نے مبینہ طور پر لکڑی کے تختے اور ڈنڈے سے بندوپانت پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی رات میچ دیکھنے کے دوران بندوپانت اور بلونت جھانگے کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا۔ اس کے نتیجے میں بلونت اور ساگر جھانگے بھی شدید زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کارویر پولیس نے بندوپانت کی موت کے بعد دونوں مشتبہ افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ عدالت نے معاملے کی مزید تفتیش کے لیے ان کے ریمانڈ کا حکم دیا ہے۔
اس میچ میں ایس آر ایچ نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنا کر ایم آئی کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

شیئر: