نئی دہلی۔ ۔۔۔ہندوستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیر میں دراندازی کے واقعات بڑھ گئے۔ پچھلے چنددنوں میں نوگام اڑی اور گریز سیکٹر میں 13دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ گرمیوں میں برف پگھلنے سے دراندازی میں اضافہ ہوتا ہے۔ گزشتہ روز گریز سیکٹر میں جھڑپ کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔ نوگام میں 3دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک اہلکار ہلاک ہوا۔ اڑی سیکٹر میں بھی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ مرنیوالے5دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ مرنیوالے دہشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد سے لدی جیکٹ باندھ رکھی تھی۔ یہ تمام خود کش حملہ آور تھے۔ آرمی کیمپوں اور دیگر اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا۔