Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمنل 3 پر’ ڈیوٹی فری شاپس‘ کا افتتاح

ڈائریکٹرسول ایوی ایشن نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا ( فوٹو: اخبار24)
سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل 3 پر ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی عبدالعزیز الدعیلج نے’ ڈیوٹی فری شاپس‘ کا افتتاح کر دیا۔
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں پربھی عمل جاری ہے۔
ٹرمنل 3 پر ڈیوٹی فری شاپس کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر سول ایوی ایشن کے ہمراہ ریاض ایئرپورٹس کے سی ای او ایمن ابوعبادہ بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 اور2 پر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کرایا گیا اور وہاں جاری کام کی رفتار کے حوالے سے بریفینگ دی گئی۔
ایئرپورٹ پرترقیاتی امور کا آغاز جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ کارکن جن کی تعداد 1700 تھی کو آپریشن سے قبل مکمل فنی تربیت دینے کے لیے 200 تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں حفاظتی امور اور جدید آلات کے استعمال کی تربیت فراہم کی گئی۔
ایئرپورٹ کے ترقیاتی امور کے تحت دونوں ٹرمنلز کی توسیع کا کام شامل ہے۔ توسیعی مراحل مکمل ہونے کے بعد مسافروں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوگا جو 10 ملین سالانہ سے بڑھ کر 14 ملین تک پہنچ جائے گی۔

شیئر: