Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 27 ویں شب کو کراوڈ کنٹرولنگ کی ٹائم لیپس وڈیو

مسجد الحرام میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کراوڈ کنٹرولنگ کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی نےمسجد الحرام کے باہر راہ داریوں اور ازدحام کے حوالے سے ٹائم لیپس ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ویڈیو جاری کی ہے۔
ادارہ امن عامہ نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کی بڑی تعداد کو منظم  اور کسی بھی مشکل صورتحال سے محفوظ رکھنے ے لیے خصوصی رکاوٹوں کے ذریعے راہداریاں بنائیں ہیں تاکہ رش کی تقسیم کیا جاسکے اور زائرین کو مختلف دروازوں اور راہداریوں سے مسجد الحرام میں داخل کیا جاسکے۔
 امن عامہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا  رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہزاروں رضا کاروں کے علاوہ ادارے کے سیکڑوں اہلکارتعینات ہیں جو مختلف شفٹوں میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں جن کامقصد زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کرتے ہوئے ازدحام پرقابو پانا ہے۔
 ٹائم لیپس ویڈیو میں 27 ویں شب پر مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جس میں کس طرح کراوڈ کو کنٹرول کیا جارہا ہے۔
مختلف راہداریوں کے آغاز میں سیکیورٹی اہلکار موجود ہوتے ہیں جو لوگوں کو ایک پوائنٹ پر روکنے کے بعد راستے کھولتے ہیں جب ایک راہداری کے سرے پرلوگ جمع ہوجاتے ہیں تو وہ راستہ کھول دیا جاتا ہے۔
اسی دوران دوسری راہداری میں جمع ہونے والوں کی تعداد بڑھتے ہی پہلی راہداری سے گزرنے والے مسجد الحرام میں داخل ہوچکے ہوتے ہیں جس سے مسجد الحرام میں داخل ہونے والے دروازے پرازدحام نہیں ہوتا۔

شیئر: