شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یوکرین کے لیے امدادی مہم جاری
امدادی طیارے میں بجلی کے آلات و دیگر سامان شامل ہے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے یوکرین کے جنگ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودیہ ایئرلائن کا 19 واں طیارہ پولینڈ کے سرحدی علاقے پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوکرینی متاثرین کی امداد کے حوالے سے شاہ سلمان مرکز کی جانب سے روانہ کیے جانے والے امدادی طیارے میں 51 ٹن سامان ارسال کیا گیا۔
امدادی سامان میں وہاں کے موسم اورمتاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ارسال کی جانے والی اشیا جن میں بجلی کے آلات اوردیگر سامان شامل ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے 18 طیارے یوکرینی متاثرین کے لیے ارسال کیے جاچکے ہیں۔ امدادی مہم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔