Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاکول ٹریننگ کیمپ، ’اب فٹنس کی فکر نہیں رہے گی‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ کے کھلاڑیوں کی فٹنس کی فکر ختم ہو گئی ہے۔
کاکول آرمی سکول و فزیکل ٹریننگ سینٹر میں 10 روز تک جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں نے مختلف وزشیں کیں اور وہ ایک روز قبل ہی ختم ہوا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں بابر اعظم نے ٹریننگ کیمپ کو ’کرکٹ کے لیے فائدہ مند‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ایسا فٹنس کیمپ ضروری تھا۔
کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ میرا اس قسم کا تیسرا کیمپ تھا، جب بھی حصہ لیا کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔‘
ان کے مطابق ’کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا۔‘
انہوں نے کیمپ کے دوران یادگار لمحہ وہ تھا جب اعظم خان کو پہاڑ کی چوٹی سر کرنی تھی۔
اسی طرح شاداب نے بھی کیمپ کے انعقاد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’کھلاڑی جتنا زیادہ فٹ ہوں گے، ٹیم کو اتنا ہی فائدہ ہو گا۔‘
عامر جمال کے خیال میں ’یہ ایک نئی قسم کی ٹریننگ تھی لیکن پھر اس کے عادی ہو گئے۔‘
عماد وسیم کہتے ہیں کہ ’یہ کرکٹ کی عام ٹریننگ سے مختلف تھی مگر بہت کارآمد تھی۔‘
اعظم خان نے بھی کیمپ کو اپنے لیے ایک منفرد تجربہ قرار دیا جبکہ نسیم شاہ کے بقول ’یہ ٹریننگ ٹیسٹ میں ہمارے کام آئے گی جہاں زیادہ سٹیمنا درکار ہوتا ہے۔‘
کیمپ کے دوران کرکٹرز کو سخت ترین مشقیں کرائی گئیں، انہوں نے پہاڑوں پر چڑھائی کی اور دیواریں بھی پھلانگیں۔
اس ایونٹ کی متعدد ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جن میں اعظم خان مرکز نگاہ رہے۔
رسہ کشی کی ویڈیو میں وہ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ زور لگاتے ہوئے دکھائی جبکہ پہاڑ پر چڑھنے کے دوران دوسرے کھلاڑیوں سے پیچھے رہ گئے۔

شیئر: