سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں ایتھوپیا کی وزیر مملکت برائے خارجہ برکتان دادی نے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد اتوار کو سعودی عرب سے روانہ ہوگئے۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے کشمنر شہزادہ سعود بن جلوی اور دیگر عہدیداروں نے انہیں رخصت کیا۔