Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹس پر نگرانی مہم، خلاف ورزی پر ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں ضبط

نگرانی مہم میں مملکت کے مختلف ائیرپورٹ شامل تھے (فائل: فوٹو ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) کی ٹیموں نے رمضان المبارک کے دوران تعاون سے ایئرپورٹس کی نگرانی مہم کے دوران دو ہزار194خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا ’مہم کے دوران بغیرلائسنس ٹرانسپوٹ کی فراہمی کا رجحان روکنے کےلیے ایک ہزار 217 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں‘۔
اتھارٹی کا کہنا تھا ’نگرانی مہم میں مملکت کے مختلف ائیرپورٹ شامل تھے‘۔
’جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر خلاف ورزی کی شرح 38 فیصد، ریاض ایئرپورٹ پر 30 فیصد، مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر 15 فیصد، دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر 12 فیصد جبکہ طائف ایئرپورٹ پر 5 فیصد ریکارڈ کی گئی‘۔
نگرانی کا مقصد مسافروں کے لیےسیفٹی لیول بڑھانا، پیسنجر ٹرانسپورٹ سیکٹر کو موثر طریقے سے منظم کرنا، اتھارٹی کے ذریعے لائسنس یافتہ ٹرانسپورٹیشن ذرائع کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے علاوہ ہر ایک کےلیے ایک محفوظ اور قابل اعتماد سفر کے تجربے کو یقینی بنانا ہے۔
اتھارٹی نے بیان میں مملکت کے تمام ایئرپورٹس پر نگرانی مہم جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے بغیرلائسنس ایئرپورٹ پر مسافروں کو ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی پر پانچ ہزار ریال جرمانہ، خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کی گرفتاری اور گاڑی کی ضبطی شامل ہے۔

شیئر: