Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی محکہ پاسپورٹ کے سربراہ نے جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں کو پھول اور تحائف دیے

دورے کا مقصد محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا (فوٹو: ایس پی اےا)
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ سلیمان الیحی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اور عمرہ ہالز میں محکمہ پاسپورٹ کے ورک فلو کا معائنہ کیا۔
عرب نیوز کے مطبق اس کا مقصد کام کی رفتار، محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور عمرہ زائرین کی روانگی کے طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا۔
جدہ ایئرپورٹ کے دورے کے دوران محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ نے جدہ ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں کو عید الفطر کی مبارکباد کے ساتھ پھول اور تحائف دیے۔
اس موقع پر انہوں نے پاسپورٹ افسران پر زور دیا کہ کہ اپنے فرائض مستعدی کے ساتھ انجام دیں اور مہمانوں کی خدمات کےلیے کوششیں جاری رکھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ پاسپورٹ نے کہا تھا کہ رمضان میں عمرہ زائرین کی مملکت آمد کےعمل کو آسانی اور روانی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
 تمام بین الاقوامی پورٹس پر تمام ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز جیسے دو زبانوں میں ترجمہ کرنے والی ڈیوائس اور ایک موبائل کاونٹر قائم کیا گیا۔

شیئر: