Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بلدیہ کی کارروائیاں، 9 ٹن سے زائد غیر معیاری مچھلی اور فروٹ ضبط

خلاف ورزیوں پر73 دکانداروں کے چالان کیے گئے (فوٹو، سبق نیوز)
مکہ ریجن کی بلدیہ نے گزشتہ ماہ کے دوران مچھلی اور سبزی منڈی کے دو سو سے زائد دورے کیے جن میں 9 ٹن سے زائد غیرمعیاری اشیا ضبط کی گئیں۔
سبق نیوز کے مطابق بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر انجینئرماجد الخلیف کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں کے دورے کیے تاکہ غیرمعیاری سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔
بلدیہ کی مختلف ٹیموں نے سبزی منڈی ، مچھلی مارکیٹ اور مذبح خانوں میں تفتیشی کارروائیوں کے دوران 264 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جن میں سے 173 کو انتباہی نوٹسز جبکہ 73 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔
دوسری جانب تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار جمعان الزھرانی نے بتایا کہ فش مارکیٹ میں 2500 کلوگرام غیرمعیار مچھلیاں ضبط کی گئی جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں۔
فروٹ مارکیٹ میں تفتیشی ٹیم نے 6500 کلو گرام سے زائد غیرمعیاری سبزیاں اورپھل ضبط کرکے انہیں تلف کیا گیا۔ ضبط کی جانے والی سبزیاں اورپھل خراب ہو چکے تھے جس کی وجہ سے انہیں تلف کیا گیا۔
 

شیئر: