پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی الیکٹرانک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت کی راہ بڑی رکاوٹ بن گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والا دور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا ہی ہے، پاکستان میں ای وی باہر سے امپورٹ کیے جا رہے ہیں۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قیمت پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے باعث خریدنے کا رجحان مقابلے میں کم ہے۔ کراچی سے اردو نیوز کے نامہ نگار زین علی کی ویڈیو رپورٹ