ریاض...امیرکویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے واضح کیا ہے کہ خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات کا ازالہ میرا فرض ہے اس سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار حولی صوبے کے قصر بیان میں عرب و عالمی تعلقات کونسل کے سربراہ محمد جاسم الصقر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ الصباح نے کہا کہ اختلافات کے ازالے اور خلیجی بھائیوں میں ہمدمی و ہمسازی کی بحالی کے آگے ہر زحمت او رہر مشقت ہیچ ہے۔ ہم نے 23برس قبل جی سی سی کا قلعہ تعمیر کیا تھا۔ ہمارے لئے اسکے ارکان کے درمیان اختلافات کا اس انداز سے پیدا ہوجانا جن کے نتائج ناقابل تصور ہوں اذیت ناک ہے۔