Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے تاشقند پہنچ گئے

جی سی سی اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کا دوسرا اجلاس ہے
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) اور وسطی ایشیائی ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کےلیے اتوار کی رات تاشقند پہنچ گئے۔
الاخباریہ کے مطابق تاشقند پہنچنے پر نائب ازبک وزیر خارجہ نے خیرمقدم کیا۔ سعودی وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
 قبل ازیں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوی نے اتوار کو تاشقند میں ازبک وزیر خارجہ بختیارسیدوف سے ملاقات کرکے وزارتی اجلاس کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جی سی سی ممالک وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
’پہلی سربراہی کانفرنس کے بعد ایک سال سے بھی بہت کم وقت میں مشترکہ وزارتی اجلاس کا انعقاد تمام سطحوں اور تمام شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش کا ثبوت ہے‘۔
جاسم البدوی کے مطابق’توقع ہے اجلاس میں سرمایہ کاری اور معیشت خاص طور پرڈیجیٹل معیشت اور گرین انرجی سیکیورٹی اور اس کے استعمال میں سیاسی ہم آہنگی اور تعاون پر توجہ مرکوز ہوگی‘۔

شیئر: