جدہ: قطر ایئرلائن کے علاوہ دیگر ایئر لائنز قطر جانے یا آنے کے لئے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرسکتی ہیں۔ پابندی صرف قطرایئرلائن یا قطر کے کرایہ پر حاصل کردہ جہازوں پر نافذ ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے واس کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ قطر ایئرلائن یا اس کے ساتھ معاہدے کے پابند وہ جہاز جو قطر نے کرایہ پر لے رکھے ہیں وہ سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے البتہ دیگر کمپنیاں جوکسی اسٹیشن سے قطر جانا یا قطر سے کسی اور اسٹیشن جانا چاہتی ہیں وہ سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرسکتی ہیں۔ ان پر کوئی پابندی نہیں البتہ قطر جانے یا قطر سے کہیں اور جانے والی پروازیں جو سعوی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنا چاہتی ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ پرواز سے 24گھنٹہ پہلے محکمہ شہری ہوابازی کو مطلع کریں۔ایسی پروازوں کےلئے ضروری ہ کہ وہ پرواز کی تمام تفصیلات کے علاوہ مسافروں کی فہرست اور ان کی شہریت بھی بتائیں۔