Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

دونوں وزرائے خارجہ نے جوائنٹ کوآرڈینیشن کی اہمیت پر بھی بات چیت کی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ کی پٹی، گردو نواح کی صورتحال، خطے میں حالیہ کشیدگی، جوائنٹ کوآرڈینیشن کی اہمیت اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو پاکستان پہنچے ہیں۔

شیئر: