Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کاکمانڈر ہلاک

 پشاور ... پاک، افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کا اہم کمانڈر ابو بکر ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا نیم قبائلی علاقے ہنگو کے قریب حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ابوبکر کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جسے خفیہ ٹھکانے کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ امریکی ڈرون نے 2 میزائل داغے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے وقت حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کے ساتھ کوئی اور موجود نہیں تھا۔ طالبان ذرائع نے ڈورن حملے اور کمانڈر کی ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

 

شیئر: