Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرِ خارجہ کا دورۂ پاکستان تصاویر میں

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ اس دوران ان کی صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران سعودی عرب کی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے جڑے مواقع زیربحث لائے گئے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا پاکستان پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نور خان  ایئربیس پر استقبال کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

منگل کو سعودی وزیر خارجہ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی (فائل فوٹو: اے ایف پی) 

سعودی وزیر خارجہ اور پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)

سعودی وفد نے منگل کو پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس قبل  ’سعودی عرب پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس‘ میں شرکت کی (فوٹو: دفتر خارجہ)

’سعودی عرب پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس‘ کے دوران مہمان وفد کو سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگز دی گئیں (فوٹو: دفتر خارجہ)

سعودی وزیر خارجہ شہزاہ فیصل بن فرحان نے اپنے دورے کے آخری روز اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کی (فائل فوٹو: اے ایف پی)

شیئر: