اسلام آباد... پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل اسلام آبادکے ریڈ زون اورمیں جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں بینرز آویزاں کردیئے گئے ۔ بینرز پر وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ مریم نوازاورشہباز شریف کی تصاویر ہیں۔ ان پرقدم بڑھاو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں اور نواز شریف تیری عظمت کو سلام کے نعرے درج ہے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے جمعرات کو وزیر اعظم کو طلب کررکھا ہے۔ ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز 5 مرتبہ اور چھوٹے صاحبزادے حسن نواز 2 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں۔