Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا اماراتی صدر اور امیر قطر سے خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال

صورتحال کو بگڑنے سے روکنے کےلیے کوششیں کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رابطے میں غزہ کی صورتحال کے علاوہ خطے میں حالیہ فوجی کشیدگی اور سلامتی و تحفظ پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے صورتحال کو بگڑنے سے روکنے اور خطے کو اس کشیدگی کے خطرات سے بچانے کےلیے کوششیں کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شیئر: