ہسپتال کے بیڈ سے تعلیمی امور کی نگرانی، سعودی خاتون پرنسپل کی فرض شناسی
ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نے خاتون پرسپل کو تعریفی سند سے نوازا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی الافلاج کمشنری میں ایک سیکنڈری اسکول کی پرنسپل نے بیماری کے باوجود تعلیمی معاملات کی نگرانی ہسپتال سے کی۔
سبق نیوز کے مطابق لیڈی پرنسپل کی فرض شناسی پر ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نے انہیں تعریفی سند سے نوازا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
الافلاج کمشنری کے ایک گرلز سیکنڈری اسکول کی پرنسپل ’سارہ الفضلی‘ جو بیماری کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ بیماری کے دوران بھی اپنے فرائض سے غفلت نہیں برتی۔
پرنسپل نے اسکول کے تعلیمی معاملات کی نگرانی ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے جاری رکھی تاکہ طالبات کا کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔
واضح رہے موسمی حالات کی وجہ سے الافلاج کمشنری کے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ آن لائن ایجوکیشن سسٹم ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے جاری رکھیں۔