گاندھی نگر ۔۔۔۔گجرات حکومت نے بچوں کو اسکول میں داخلے کی مہم شروع کی ہے۔ اس دوران محکمہ تعلیم کے افسران اسکول کے بچوں میں تقسیم کیلئے بھیجے جانیوالے اسکول بیگ پر سابق وزیر اعلیٰ یوپی اکھلیش یادوکی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ بیگ سابق وزیر اعلیٰ یوپی کی طرف سے آئے تھے۔ اس میں ایک نعرہ یہ بھی لکھا تھا، ’’خوب پڑھو خوب پڑھاؤ‘‘یہ واقعہ ایک گاؤں میں پیش آیا۔ مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ بیگ سورت میں قائم ایک کمپنی نے سپلائی کئے تھے۔ ہم نے اس کمپنی کو گجرات کے محکمہ تعلیم کی طرف سے بیگ پر چپکانے کیلئے اسٹیکر دیئے تھے لیکن ہمیں دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ اس کی جگہ اکھلیش یادو کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ ایسے 12ہزار بیگ میں سے صرف 5فیصد بیگز پر اکھلیش کی تصاویر ہیں۔