Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امپائر کی انگلی اٹھنا باقی ہے،اعتزاز

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے پاس جے آئی ٹی کے سوالات کے جوابات نہیں۔ صورتحال خراب ہے ، بس امپائر کی انگلی اٹھنا باقی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کے خلاف 1997 جیسا منصوبہ بنا رہی ہے۔ فیصلہ حکومت کے حق میں نہ آیا تو لیگی وکلاءکمرہِ عدالت میں شور شرابہ کرسکتے ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ لیگی وکلاءکی بڑی تعداد سپریم کورٹ میں جاکر ہنگامہ آرائی کرسکتی ہے۔ منصوبہ بندی ہے کہ کسی طرح سپریم کورٹ پر حملہ کرکے ججوں کو متنازع بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ یہ خبریں گردش میں تھیں کہ کچھ اہم دستاویزات لاہور سے اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں جن میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ اگرچہ جے آئی ٹی نے ریکارڈ میں تبدیلی کرنے والے ادارے کا نام نہیں بتایا تاہم سرپم کورٹ میں جو رپورٹ پیش کی گئی اس میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کو پبلک کیا جائے تاکہ سب کچھ عوام کے سامنے آسکے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک نہ ہوئی اور ساری کارروائی کو بند کمرے میں ہوتی رہی تو فائدہ وزیراعظم کو ہوگا جو اپنی صاحبزادی مریم نواز کو بچانے کے چکر میں خود پھنس چکے ہیں۔

 

شیئر: