Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اختلاف ختم کرنے کیلئے کویتی ثالثی قبول ہے، قطر

 دوحہ.... قطری وزیر خارجہ شیخ محمد ال ثانی نے واضح کیا ہے کہ انکا ملک سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ اختلافات کے خاتمے کے لئے کویتی ثالثی کی حمایت کرتا ہے اوروہ بین الاقوامی قانون سے ہم آہنگ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے پیرس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم مثبت مکالمے میں شمولیت کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ البتہ مکالمہ بین الاقوامی قوانین اورعالمی پیمانوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ قطر کو ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ آخر سعودی عرب، امارات، بحرین او رمصر نے قطر کے ساتھ سفارتی اور مواصلاتی تعلقات کیونکر منقطع کئے۔ فرانسیسی ایوان صدارت نے واضح کیا کہ صدر ایمانویل میکرن نے پیر کو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح سے فون پر رابطہ قائم کیا ۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کی اس سے قبل قطری وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

شیئر: