Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد الفیصل کا حرم سیکیورٹی کیساتھ افطار

 مکہ مکرمہ..... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے منگل کو مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں کے دستر خوان پر افطار کیا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس بھی شریک رہے۔ اس موقع پر شہزادہ خالد الفیصل نے حرم شریف کے اندر سیکیورٹی اورانتظامی خدمات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر حرم شریف کا دورہ کرتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی اسی ضمن میں یہ دورہ عمل میں آیا ہے۔
 

شیئر: