سپریم کورٹ نے ملک بھر میں تمام تجاوزات اور فٹ پاتھ کلئیر کرنے کے لیے تین دن کا وقت دے دیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کراچی میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد تحریری فیصلے میں حکم سنایا۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پورے پاکستان میں ہرشہر میں نافذ العمل ہوگا۔
عدالت نے حکم دیا کہ فیصلے کی کاپیاں ملک بھرکے انسداد تجاوزات سےمتعلق محکموں کو بھیجی جائیں۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اٹارنی جنرل فیصلہ کی کاپیاں بھجوانے کو یقینی بنائیں۔
مزید کہا گیا کہ تجاوزات ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے اس حکم کی پیمرا، اخبارات اور دیگرذرائع سے تشہیر بھی کی جائے۔