Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزیرہ فرسان میں حرید مچھلی پکڑنے کا میلہ

’بڑی تعداد میں حرید نامی مچھلی آتی ہے جس کے آنے پر ہر برس میلہ منعقد کیا جاتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
 جزیرہ فرسان میں سالانہ ماہی گیری کا میلہ شروع ہونے جارہا ہے جہاں حرید نامی مچھلی پکڑنے کا مقابلہ ہوتا ہے۔
 سبق نیوز کے مطابق جزیرہ فرسان میں ان دنوں بڑی تعداد میں حرید نامی مچھلی آتی ہے جس کے آنے پر ہر برس میلہ منعقد کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔
جزیرہ کے مخصوص علاقے کو اس طرح بنایا جاتا ہے کہ مچھلیاں وہاں آکر دوبارہ سمندر میں نہیں جاسکتیں جس کی وجہ سے لوگ انہیں انتہائی آسانی سے پکڑ لیتے ہیں۔
اہل جزیرہ کا کہنا ہے کہ مچھلی کے شکار کا میلہ صدیوں پرانی روایت ہے جو آج تک چلی آرہی ہے۔

واضح رہے فرسان کے علاقے میں 200 کے قریب چھوٹے جزیرے ہیں جو سیاحت و تفریح کے لئے مثالی تصور کئے جاتے ہیں۔ 
کئی دہائیوں سے منعقد ہونے والے الحرید میلے نے جزیرہ فرسان کو منفرد پہنچان دیدی ہے۔

فیسٹول میں مرد مچھلی کے شکار کے علاوہ کھیلوں میں مصروف ہوتے تو خواتین ہاتھوں کو مہندی سے سجاتی دکھائی دیتی ہیں۔
اسی دوران شادیوں کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ہر طرف خوشیوں کا شور سنائی دینے لگتا ہے۔

یہ سیزن ایک ہفتے تک جاری رہتا ہے۔ سیزن اس ہفتے شروع ہوتا ہے جب سمندر سے خاص قسم کی بو خارج ہونے لگتی ہے۔ یہ بو جزیرہ فرسان کے گھروں اور گلیوں میں بھی پھیل جاتی ہے۔

شیئر: