Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک میں ہر سال 60ہزار یونٹ خون کا ضیاع

بنگلور۔۔۔۔کرناٹک میں ہر سال عطیہ میں دیئے گئے خون کا بڑا ذخیرہ ضائع کیا جاتا ہے۔کرناٹک حکومت کی رپورٹ کے مطابق 60ہزار یونٹ سرکاری اور نجی بلڈ بینک میں ضائع کئے جاتے ہیں۔ بعض خون ایسے ہیں جن کی مدت ختم ہوچکی ہوتی ہے۔ اگرچہ اسپتالوں اور بلڈ بینک کو خون کے عطیات کی ہمیشہ ہی ضرورت رہتی ہے لیکن اس کے باوجود اس کا ضیاع روکنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جاتا ۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھا یا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے صحت کے وزیر نے کہا کہ حکومت کو اس کا علم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خون کی ایک مدت مقرر ہوتی ہے۔اس کے بعد یہ ضائع کردیا جاتا ہے جبکہ بعض لوگوں کے خون میں مختلف بیماریوں کا انکشاف ہوتا ہے وہ بھی انسانی جسم میں داخل نہیں کیا جاسکتا۔

شیئر: