لندن..... یہاں جاری ہونیوالی ایک دلچسپ ویڈیو ہر جگہ موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔ یہ ویڈیو ایک لڑائی کی ہے جو حیرت انگیز طور پر ایک کینگرو اور ایک جرمن شیپرڈ کتے کے درمیان اچانک شروع ہو گئی ۔ پاس سے گزرنے والے لوگ یہ عجیب و غریب لڑائی دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ دونوں ہی نہ صرف اےک دوسرے کے سامنے سینہ تانے کھڑے تھے بلکہ موقع ملتے ہی حملہ بھی کر لیتے ۔ اتفاق سے ادھر سے ایک پولیس افسر کا گزر ہوا جس نے ایک لمبی چھڑی سے دونوں کو بھگانے کی کوشش کی ۔ کتاایک دو چھڑی کھا کر پاس ہی کھڑا رہا جبکہ کینگرو کو مارنے کیلئے پولیس افسر نے اس کا پیچھا بھی کیا ۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وہ اچانک ہی اس علاقے میں نکل آیاتھا لیکن یہ منظر دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔ دونوں جانوروں کی لڑائی تقریباً 20منٹ جاری رہی تھی ۔ آخر کار دونوں کو الگ کر دیا گیا۔