قاہرہ ....مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے ساتھ سمندری حدود کے معاہدے کی منظوری دیدی۔قومی سلامتی اور دفاعی امور کی پارلیمانی کمیٹی نے جزیرہ ایرا ن اور جزیرہ صنافیر پر سعودی عرب کی بالادستی طے کرنے والے معاہدے کے حق میں ووٹ دیدیا تھا۔11ارکان پارلیمنٹ نے موافقت اور 4نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 22ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ مذکورہ کمیٹی میں 37ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں مصری پارلیمنٹ میں آئینی و قانونی امور کی کمیٹی نے معاہدے کو پارلیمنٹ کے سامنے لانے کے طریقہ کار کی منظوری دی۔اس کمیٹی کے 35ارکان نے قرارداد کی حمایت اور 8نے مخالفت کی۔ ووٹنگ ارکان نے کھڑے ہوکر دی۔نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری وزیراعظم انجینیئر شریف اسماعیل نے 8اپریل 2016ءکو قاہرہ میں مصر، سعودی سمندری حدود معاہدے پر دستخط کئے تھے۔