Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی حج کمپنیوں کے اشتہارات خبردار، ادارہ امن عامہ کا پھر انتباہ

ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے جعلی اشتہارات کے چکر میں نہ پڑا جائے (فوٹو: اخبار24)
سعودی ادارہ امن عامہ نے ایک بار پھر شہریوں اورمملکت میں مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ’ سوشل میڈیا پرفرضی حج کمپنیوں کے اشتہارات کے چکر میں نہ آئیں‘۔
ایس پی اے کے مطابق ادارہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ایسے جعل سازوں سے ہوشیار رہا جائے جو حج کی قربانی کرنے،حج پرمٹ یا کڑا فراہم کرنے کے علاوہ مکہ کےلیے ٹرانسپورٹ سروس وغیرہ کی فراہمی کا دعوی کرتے ہیں‘۔
ادارہ امن عامہ کا کہنا ہے ’ایسے جعلی اشتہارات کے چکر میں نہ پڑا جائے جن میں حج کمپنیوں کا ایجنٹ ہونے کا دعوی کیا جاتا ہے‘۔
واضح رہے حج سیزن کے آغاز سے ایسی فرضی کمپنیاں مارکیٹ میں آجاتی ہیں جو یہ دعوی کرتی ہیں کہ وہ داخلی حج سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
فرضی کمپنیوں کے نمائندے حج سروس کے نام پر لوگوں کی بکنگ کرکے ان سے رقم لے کر غائب ہوجاتے ہیں۔

شیئر: