گورنر حائل کی ثالثی، سعودی شہری نے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا
عدالت کی جانب سے قاتل کو قصاص کی سزا کا سامنا کرنا تھا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں حائل ریجن کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز کی ثالثی کامیاب ثابت ہوئی۔ سعودی شہری نے بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کردیا۔
سبق نیوز کے مطابق سال 2016 میں سعودی شہری نایف الشمری کے بیٹے وضاح کو مناحی القطیبی الشمری نے قتل کردیا تھا جس پرعدالت کی جانب سے اسے قصاص کی سزا کا سامنا کرنا تھا۔
گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز نے مقتول کے ورثا سے رابطہ کرکے انہیں کسی طرح قائل کرلیا کہ وہ بیٹے کے قاتل کو اللہ کی رضا کےلیے معاف کردیں۔
ثالثی کا معاملہ کافی عرصے تک چلاتا رہا بلاخر کاوشیں رنگ لائیں۔ سعودی شہری نے اپنے کی قبیلے سے تعلق رکھنے والے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا۔
معافی نامہ عدالت میں رجسٹر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرغیرمعمولی طورپر لوگوں کی جانب سے مقتول کے ورثاء کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔