Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی بحران کے باعث جنگ کا امکان نہیں، مصری صدر

قاہرہ: مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا ہے کہ خلیجی بحران کے باعث جنگ کا امکان نہیں ۔ عالمی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ سفارتی تعلق منقطع کرنے سے خطے میں جنگ چھڑنے کے امکانات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے اداروں کو معلوم ہے کہ شدت پسند تنظیموں کی مالی امداد کون کرتا ہے۔عالمی برداری کو چاہئے کہ مفادات کے تحفظ اور امن وسلامتی کے لئے ٹھوس موقف اختیار کرے اور دہشت گردوں کی مالی امداد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ ہم دہشت گردوں کی مالی مددکرنے والوں پر دباؤ ڈال کر انہیں اس سے باز رکھنا چاہتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے۔
 

شیئر: