Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور عمران خان کے اثاثے

 اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے مالی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ وزیراعظم نواز شریف ایک ارب 62 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے ساتھ امیرترین رکن پارلیمنٹ ہیں۔عمران خان 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔وزیراعظم نے اثاثوں میں بیرون ملک کوئی جائداد ظاہر نہیں کی۔ رائے ونڈ کی جائداد کی قمیت 40 لاکھ روپے اور اپر مال لاہور میں جائدادکی قیمت 25 کروڑ روپے ظاہر کی ہے۔وزیراعظم کے پاس 70 لاکھ روپے کا فرنیچر، 50 لاکھ روپے مالیت کے جانور اور پرندے ہیں۔ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے زیورات کی مالیت 15 لاکھ روپے ظاہر کی ۔وزیراعظم3 گاڑیوں اور2 ٹریکٹرز کے مالک بھی ہیں۔حسین نواز نے 2016 میں بھی وزیراعظم کو 23 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد رقم بیرون ملک سے بھجوائی۔عمران خان 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔بیرون ملک کوئی اثاثہ ظاہر نہیں کیا۔عمران نے بنی گالہ اراضی کو تحفہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی موجودہ مالیت 75 کروڑ روپے ظاہر کی۔ عمران خان نے دفتر کی مالیت 59 لاکھ روپے جبکہ بنی گالہ کے گرد باونڈری وال کی مالیت 69 لاکھ روپے ظاہر کی۔ وراثت میں ملنے والے زمان پارک گھر کی مالیت 29 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ۔ 4 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ 6 لاکھ روپے کا فرنیچر اور 2 لاکھ روپے مالیت کی 4 بکریاں بھی ہیں۔ استعمال میں ذاتی کوئی گاڑی نہیں۔ ایک گاڑی تھی جو گزشتہ برس فروخت کردی۔

 

شیئر: