Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میونسپلٹی کا 119 مخدوش عمارتیں گرانے کا فیصلہ

عمارتوں کا اچانک انہدام انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ میونسپلٹی نے مختلف علاقوں میں مخدوش اور لاوارث عمارتوں کے معائنے کے بعد 219 عمارتوں کو منہدم کرنے یا ان میں ترمیم کا حکم دیا ہے۔
ان میں متعدد عمارتیں گرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ میونسپلٹی میں عمارتوں کے انسپیکشن کے لیے قائم کمیٹی نے مختلف علاقوں میں موجود بہت سے لاوارت پرانی عمارتیں گرنے کے خطرات سے دوچار ہیں۔ ان عمارتوں کا اچانک انہدام انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔


میونسپلٹی خستہ حال عمارتوں کی نگرانی کا کام جاری رکھے گی۔ (فوٹو اخبار 24)

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں شہر میں 119 عمارتوں کو منہدم کرنے جبکہ 100 عمارتوں کو طریقہ کار کے تحت ترمیم کے بعد بحال کرنے کی سفارش کی ہے۔ 
کمیٹی نے کہا کہ ماضی میں اس حوالے سے 1550 معاملات تھے۔ 219 پرانی عمارتوں سے شہریوں، رہائشیوں اور راہگیروں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
گرنے کے خطرے سے دوچار عمارتوں کا انہدام اور پرانی عمارتوں کی اصلاح ومرمت شہری منظر نامے کی بہتر بنانے کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت ہے۔ میونسپلٹی خستہ حال عمارتوں کی نگرانی اور انہیں ہٹانے کا کام جاری رکھے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: