سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ’ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے اتوار کو جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوگئے‘۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’ انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کی گئی ہے‘۔
طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔
اس سے قبل ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بخار اور جوڑوں میں درد ہے۔
اس بنا پر طبی ٹیم نے مزید اطمینان کے لیے معائنہ اور کچھ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔