Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے ائمہ حرم کی ملاقات

مکہ مکرمہ۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جمعرات کو مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں علماء ومشائخ ، مسجد الحرام کے ائمہ، مؤذنوں اور کلیدبرداران کعبہ نے ملاقات کی۔وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمدبنتن ،وزارت کے اعلیٰ عہدیدار ،طواف وزیارت کے اداروں کے سربراہ ،زمزم انتظامیہ اور بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔ قصر آنیوالوں نے خادم حرمین شریفین کے دسترخوان پر افطار ڈنر کیا۔شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

شیئر: