Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین کی خدمت کےلیے 138 زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے کی ڈیوائسز 

اب تک 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد عازمین مملکت پہنچ چکے (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے ترجمان میجر ناصر العتیبی کا کہنا ہے’ مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کی خدمت کےلیے 138 زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے کی ڈیوائسز اہلکاروں کو فراہم کی گئی ہیں‘۔
سبق نیوز کے مطابق میجرالعتیبی نے کہا کہ ’ کوشش ہے کہ عازمین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے‘۔
’جوازات میں بہتری کے عمل کو جاری رکھنے کے بعد ہرحج سیزن کے ختم ہوتے ہی آئندہ سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں تاکہ سابقہ تجربے کی روشنی میں خدمات کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے‘۔
انہوں نے بتایا’ اب تک مختلف ممالک سے 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں جن میں فضائی، بری اور سمندری راستے سے آنے والے شامل ہیں‘۔

شیئر: