مکہ مکرمہ۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے برطانوی وزیر اعظم نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فون پر رابطہ قائم کیا۔ شاہ سلمان نے اس موقع پر لندن کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی فوری شفاء کی آرزو ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ علاوہ ازیں انتہا پسندی ودہشتگردی کے انسداد کیلئے دونوں ملکوں کی مساعی کابھی جائزہ لیا گیا۔