Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے خلاف انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کی بھی تحقیقات

واشنگٹن... امر یکہ کے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے پر امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا ۔عندیہ دیا گیا ۔ امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق خصوصی تفتیشی افسر اور ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مولر اب ان امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا موجودہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میںکہا ہے کہ روسی مداخلت کی جعلی خبر کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ٹرمپ نے تفتیش کاروں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بہت خراب اور متنازع قرار دیا۔امریکی صدر نے کہاکہ تحقیقات غیر منصفانہ اور حیران کن ہیں ۔ایسی ہی تحقیقات ڈیموکریٹک مخالفین کی کیوں نہیں کی جارہی۔
 

 

شیئر: