Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دینی امور کے حوالے سے عازمین حج کےلیے آپریشنل پلان کا اعلان

120 اقدامات میں دینی امور میں رہنمائی، آگاہی اور دروس شامل ہیں (فوٹو ایس پی اے)
ادارہ حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے رواں برس حج سیزن کے دوران عازمین حج کی خدمت کےلیے دینی امور کے حوالے سے آپریشنل پلان کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق شیخ السدیس نے عازمین حج کی دینی امور میں رہنمائی اور آگاہی کےلیے 120 اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد انہیں بہتر دینی آگاہی فراہم کرنا ہے۔
ادارہ حرمین کے صدر دفتر میں منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ السدیس نے بتایا ’دینی امور کی ٹیمیں حرمین میں کام کرنے والے دیگر اداروں کے اشتراک و تعاون سے منصوبے پرعمل کریں گی‘۔
 منصوبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا’ 120 اقدامات میں مرکزی اور ذیلی امورشامل ہیں جن میں دینی امور کی آگاہی اوررہنمائی فراہم کرنا اور دروس کا انعقاد شامل ہے‘۔


السدیس نے حج سیزن کے لیے ’اکرام انیشیٹو‘ کا بھی افتتاح کیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا سعودی عرب کی اقدار میں رضاکارانہ کام انتہائی اہم ہیں جن میں سخاوت و مہمان نوازی اہم ترین عنصر ہے۔ حرمین سے بلند ہونے والا رواداری اور اعتدال پسندی کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہے۔
 دینی امور کے سربراہ نے منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ حرمین میں عازمین کی رہنمائی اور آگاہی کے لیے ڈیجیٹل تجربے کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دینی امور میں حجاج رہنمائی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں ادارہ حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے حج سیزن کے لیے ’اکرام انیشیٹو‘ کا بھی افتتاح کیا ہے۔

شیئر: