Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی حملے روکنے کےلیے فوری مداخلت کی جائے: رابطہ عالم اسلامی

اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی نے غزہ میں نہتے شہریوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے جاری قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سکریٹریٹ سے جاری بیان میں سیکریٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی قراردادوں، قوانین اور اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کی تازہ مثال رفح کے شمال مغرب میں اقوام متحدہ کے ادارے اونرا کے ویئرہاوسز کے قریب فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا۔
رابطہ کے سکریٹری جنرل نے بیان میں ان حملوں کو روکنے اور فلسطینی عوام کو درپیش انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا بھی مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ فلسطینی محکمۂ صحت کے کارکنوں کے مطابق رفح میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
 اتوار کو محکمۂ صحت کے کارکنوں نے بتایا تھا کہ رفح میں خیموں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پناہ گزین کیمپ میں مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے الاونرا کا کہنا پہ کہ رفح میں پناہ گزین خاندانوں پر حملوں کی اطلاعات ’ہولناک‘ ہیں۔

شیئر: