Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سچے ہیں تو اسمبلیاں تحلیل کردیں،خورشید شاہ

کراچی...قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جگہ ہوتا تو جے آئی ٹی میں نہ جاتا،وزیر اعظم جب بطور ملزم پیش ہو تو سب کچھ ختم ہوجاتا ہے۔ میاں صاحب کے پاس کوئی سچائی نہیں، عوامی عدالت میں جانے کی صرف باتیں ہیں ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کو فلیٹس کی منی ٹریل دینی ہے ۔ کلثوم نواز نے کہا فلیٹس 1995ءمیں خریدے ۔ چوہدری نثار نے بھی فلیٹس سے متعلق بات کی تھی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ کٹھ پتلیوں کے تماشے میں کون ناچ رہا ہے ۔ کون نچارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری دعا ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف عوامی عدالت میں جانے کی بات کررہے ہیں اگر وہ سچے ہیں تو آج ہی اسمبلیاں تحلیل کردیں اور عوامی عدالت میں چلے جائیں ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ کوئی ان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں ۔عدلیہ کو بے عزت کیا جارہا ہے،ججوں کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے لیکن کوئی نہیں بول رہا ۔ 

 

شیئر: