’مسجد مصطفی کی عظمت‘ انیشیٹو اور زائرین کی رہنمائی کے لیے مہم
’مسجد مصطفی کی عظمت‘ انیشیٹو اور زائرین کی رہنمائی کے لیے مہم
ہفتہ 1 جون 2024 21:31
تعلیمی دروس اور دینی و ثقافتی معلومات کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے
ادارہ امورحرمین شریفین کے شعبے دینی امور کی جانب سے حج سیزن کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کی رہنمائی کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔
اس مہم کا عنوان ’زائرین کی رہنمائی ہمارے لیے باعث اعزاز‘ رکھا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق حرمین میں شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ مہم کا مقصد مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کی بہتر انداز میں خدمت ہے جو ہمارے لیے اہم اور مسجد نبوی کے اہلکاروں کے لیے باعث اعزاز ہے۔
مہم کے تحت مسجد نبوی آنے والے زائرین کو بہتر اور پرسکون ماحول مہیا کرنا اور دینی امور میں ان کی رہنمائی کرنا ہے۔
علاوہ ازیں دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس نے مسجد نبوی کے تقدس کے حوالے سے ایک اور انیشیٹو ’مسجد مصطفی کی عظمت‘ جاری کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد حج سیزن کے دوران آنے والے زائرین کو مسجد نبوی میں بہتر ماحول مہیا کرنے کے ساتھ انہیں اس متبرک مقام کے تقدس اور زیارت کے آداب سے واقف کرانا ہے جن میں مسجد نبوی میں آواز کو کم رکھنا اور احترام کے تقاضوں کو مقدم رکھنا شامل ہے۔
اس حوالے سے مختلف تعلیمی دروس اور دینی و ثقافتی معلومات پرمبنی تقاریر کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جس میں مسجد نبوی کے آداب اور تقدس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔