لندن .... برطانیہ قطری سرمایہ کاروں کے مالیاتی جرائم کا انکشاف کریگا۔دھوکے بازی کے جرائم کے انسداد پر مامور ادارہ بارکلیز بینک ، اس کے بعض سابق اعلیٰ عہدیداروں اور قطری سرمایہ کاروں کے خلاف منگل کو تفصیلی بیان جاری کریگا۔ برطانوی حکام کا کہناہے کہ اصل پونجی میں 12ارب اسٹرلنگ پونڈ کے ناگہانی اضافے نے مالیاتی گڑبڑ کا راز منشکف کیا۔ اسکا تعلق 2008ءسے ہے۔ جو کچھ کیا گیا وہ برطانوی قانون کے خلاف تھا۔ قطر ہولڈنگ کمپنی اور چیلنجرکمپنی نے مذکورہ بینک میں جون اور اکتوبر 2008ءکے دوران 5.3ارب اسٹرلنگ پونڈ لگائے تھے۔ جہاں تک پہلی کمپنی کا تعلق ہے تو وہ قطر کے ریاستی فنڈ کا ایک حصہ ہے جبکہ چیلنجر قطر کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی کے ماتحت ایک انویسٹمنٹ ادارہ ہے۔