Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رضاکاروں کی خدمات کے لیے مہم

عازمین کی خدمت اور رہنمائی کے لیے رضاکاروں کا انتخاب کیا جاتا ہے (فوٹو: عاجل)
حرمین شریفین میں شعبہ دینی امور کی جانب سے رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔ رضاکار حرمین شریفین میں خدمات انجام دیں گے۔
عاجل نیوز کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی  میں آنے والے حجاج  کی خدمت اور رہنمائی کے لیے رضاکاروں کی خدمات وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے علاوہ قومی مرکز کے تعاون سے حاصل کی جائیں گی۔
اس حوالے سے دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا ’رضاکارانہ عمل فلاحی کام ہے جس پر ہمیشہ سے توجہ دی جاتی رہی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ’رضاکارانہ عمل مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے بھی مطابقت رکھتا ہے‘۔
’حرمین شریفین میں عازمین حج کی خدمت اور رہنمائی کے لیے رضاکاروں کا انتخاب کیا جاتا ہے‘۔
حرمین میں دینی امور کے شعبے کے تحت معمر افراد کے علاوہ معذ ور زائرین کو بہترخدمات کی فراہمی کویقینی بنانے کےلیے رضاکاروں کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں دیگر زائرین کی رہنمائی کےلیے بھی رضاکاروں کو تیار کیا جاتا ہے۔

شیئر: