شاہی فرمان: پبلک پراسکیوشن خود مختار اور فرمانروائے مملکت کے ماتحت ہوگا
مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے جنرل پبلک پراسکیوشن کو خود مختار ادارہ مقرر کرتے ہوئے اسے فرمانروائے مملکت کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہی فرمان میں کہا گیا کہ پبلک پراسکیوشن ادارہ خود مختار ہوگا اور شاہ کو براہ راست رپورٹ کرے گا۔یہ ادارہ کسی دوسرے ادارے کے ماتحت ہوگا نہ کوئی ادارہ اس کے کام میں مداخلت کرے گا۔ شاہ سلمان نے کابینہ میں ماہرین کی کونسل اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے کی روشنی ادارے کی قانون سازی کی جائے۔